National

مودی نے گنگا کی آرتی کرکے پریاگ راج دورے کا آغاز کیا

32views

پریاگ راج، 13 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں اپنے ایک روزہ مختصر دورے کا آغاز ماں گنگا کے درشن پوجن کے ساتھ کیا۔مسٹرمودی نے رسموں کے مطابق ماں گنگا کا پوجن ارچن کیا۔ انہیں دودھ اور چنری پیش کی اور آرتی اتار کر ملک کے لوگوں کی خوشیوں اور خوشحالی کی دعا کی۔ اس موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی ماں گنگا کی پوجا کی۔اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق وزیر اعظم تقریباً 12.15 بجے پریاگ راج پہنچے جہاں گورنر اور وزیر اعلیٰ نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے دورہ کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔مسٹر مودی اب سے کچھ وقت دیر مہاکمبھ 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور سنگم شہر میں 5500 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وہ دوپہر تقریباً 1.30 بجے مہاکمب نمائش کے مقام کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم مہاکمبھ 2025 کے لیے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ اس میں پریاگ راج میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیینے اور ہموار رابطہ فراہم کرنے کے لئے 10 نئے روڈ اوور برجز (آراوبی) یا فلائی اوور، مستقل گھاٹ اور ریور فرنٹ سڑکیں جیسے مختلف ریل اور سڑک کے منصوبے شامل ہوں گے۔صاف اور نرمل گنگا کے تئیں اپنے عزم کے مطابق، وزیر اعظم دریائے گنگا کی طرف جانے والے چھوٹے نالوں کو روکنے، ٹیپ کرنے، موڑنے اور ٹریٹ کرنے کے منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس سے ندی میں غیر علاج شدہ پانی کا گنگا ندی میں پہنچنا مکمل طورپر روک پانا یقینی ہوگا۔ وہ پینے کے پانی اور بجلی سے متعلق مختلف بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم مندر کی اہم راہداریوں کا افتتاح کریں گے۔ ان میں بھاردواج آشرم کوریڈور، شرنگور پور دھام کوریڈور، اکشے وٹ کوریڈور، ہنومان مندر راہداری وغیرہ شامل ہیں۔ ان منصوبوں سے عقیدت مندوں کی رسائی آسان ہوگی اور روحانی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔وزیر اعظم کمبھ ‘سہائکچیٹ باٹ کا بھی آغاز کریں گے۔ یہ چیٹ باٹ مہاکمبھ میلہ 2025 کے بارے میں عقیدت مندوں کو رہنمائی اور پروگراموں کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کرے گا۔وزیراعظم کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے ناقابل تسخیر انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہوائی اڈے سے سنگم تک کے ایک بڑے علاقے کو نو فلائنگ زون قرار دیا گیا ہے۔ فوج کی تینوں کور، آبی، زمینی اور فضائی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ ریاستی اور مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیاں الرٹ موڈ پر ہیں۔ اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) کے ساتھ ہی نو ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ آر اے ایف اور پی اے سی کے سپاہی بھی مختلف مقامات پرتیار دکھائی دے رہے ہیں۔ اہم مقامات پر درست نشانہ باز (اسنائپرز) تعینات کیے گئے ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) اور اینٹی سباٹوجا ٹیم بھی جائے وقوعہ پر تیار ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.