National

وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے محکمہ فشریز کےا سٹال کا معائنہ کیا

36views

ماہی گیری کو بااختیار بنانے کیلئے ڈائرکٹوریٹ کا اقدام قابل ستائش ہے: سیٹھ

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی؍ نئی دہلی۔، 25نومبر: 43ویں ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے (IIFT-2024) کے جھارکھنڈ پویلین میں زائرین کا ہجوم بڑھتا جا رہا ہے۔ میلہ اپنے اختتام کے قریب ہے۔ یہ میلہ بدھ 27 نومبر کو اختتام پذیر ہو گا۔ وزیر مملکت برائے دفاع حکومت ہند سہ رانچی ایم پی سنجے سیٹھ اور لینڈ ایکوزیشن اینڈ لینڈ ریکارڈ ڈائریکٹوریٹ، جھارکھنڈ کے ڈائریکٹر، بھور سنگھ یادو (آئی اے ایس) نے سوموار کو نئی دہلی کے پرگتی میدان میں ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے کے جھارکھنڈ پویلین میں واقع فشریز ڈائریکٹوریٹ کے اسٹال کا دورہ کیا۔ سیٹھ نے ریاست جھارکھنڈ میں ڈائریکٹوریٹ آف فشریز کے ذریعے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ جھارکھنڈ میں وزیر اعظم متسیا سمپدا یوجنا کے تحت چلائی جانے والی اسکیموں اور پروگراموں کی تازہ ترین صورتحال سے بھی واقف ہوئے۔ سیٹھ نے خاص طور پر جھارکھنڈ فشریز ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے کیج کلچر اور آبی ذخائر میں موتیوں کی پیداوار کے ذریعے ماہی گیری کرنے کے لیے اٹھائے گئے محکمانہ اقدام کی تعریف کی۔ اس کے ساتھ ہی بھور سنگھ یادو نے کہا کہ مچھلی کی فارمنگ کی وجہ سے جھارکھنڈ کے ماہی گیری کی معاشی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ اس سمت میں فشریز ڈائریکٹوریٹ کے اقدام کوجتنی بھی سراہا جائے کم ہے۔ وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے موقع پر موجود رنوجے کمار، فشریز ایکسٹینشن آفیسر، ریوتی ہانسدا، اسسٹنٹ فشریز ڈائرکٹر، درگیش مشرا، ایس پی ایم آشیش ترکی، ڈیٹا منیجر، بدھن سنگھ پورتی، موتی پالک کے ساتھ مل کر محکمہ کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.