International

غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے میئر اسرائیلی حملے میں جان بحق: ذرائع

122views

غزہ: وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے فلسطینی میئر ایاد المغاری اسرائیلی فضائی حملے میں جان بحق ہو گئے ہیں۔ یہ اطلاع فلسطینی طبی اور سیکورٹی ذرائع نے دی ہے۔ رساں ایجنسی نے فلسطینی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کو کیمپ میں ایک عمارت کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں میئر اور ان کے خاندان کے متعدد افراد جان بحق ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ المغاری کی لاش کو غزہ کے وسطی شہر دیر البلاح میں واقع الاقصیٰ اسپتال منتقل کیا گیا۔ حماس تحریک کے کارکنوں میں سے ایک المغاری کو متفقہ طور پر میئر مقرر کیا گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی سے منسلک اسکول پر اسرائیلی حملے میں تقریباً 35 فلسطینی مارے گئے تھے۔ نصیرات کیمپ کے بے گھر لوگوں نے اس اسکول میں پناہ لے رکھی تھی۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا، ’’حماس اور اسلامی جہاد کے ملی ٹینٹ اسکول میں داخل ہوئے تھے۔ حملے میں اس بات کا خیال رکھا گیا کہ عام لوگوں کو کم سے کم نقصان پہنچے۔‘‘

حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی سے ملحق اسرائیلی شہروں پر ایک غیر معمولی حملہ کیا، جس کے دوران تقریباً 1200 افراد ہلاک اور تقریباً 250 دیگر کو یرغمال بنایا گیا۔ اس کے بعد سے اسرائیلی فوج غزہ پر بڑے پیمانے پر حملے کر رہی ہے۔

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام نے جمعرات کو بتایا کہ انکلیو پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 36654 ہو گئی ہے، جب کہ 83309 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Follow us on Google News