National

یوپی مدرسہ بورڈ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا استقبال:مایاوتی

46views

لکھنؤ:05نومبر(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ قانون کو آئینی قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا استقبال کیا ہے۔مایاوتی نے منگل کو کہا سپریم کورٹ کے ذریعہ آج ایک اہم فیصلے میں یوپی مدرسہ بورڈ قانون۔2004 کو ویلڈ اور آئینی قرار دئیے جانے کے فیصلے کا استقبال، اس سے یوپی میں مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سلسلے میں پیداتنازع و ہزاروں مدرسوں کی غیر یقینی صورتحال کے اب ختم ہونے کا امکان ہے۔ اس پر صحیح سے عمل ضروری ہے۔انہوں نے کہاسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب خاص کر یوپی کے مدرسوں کو منظوری ملنے اور ان کے بہتر طریقے سے چلنے میں دوام آنے کا امکان ہے۔ عدالت نے کہا کہ مدرسہ ایکٹ کی تجاویز آئینی اقدار کے مطابق ہیں اور یہ مذہبی اقلیتوں کے تعلیمی حق کا تحفظ کرتے ہیں۔بی ایس پی سپریمو نے کہاساتھ ہی سپریم کورٹ کی 9ججوں کی بنچ کے ذریعہ پرائیویٹ ملکیت کو آئینی کے آرٹیکل 39(بی) کے تحت کمیونٹی ملکیت کا حصہ نہیں ماننا و اس پر قبضے کرنے سے روکنے کے فیصلے کا بھی استقبال۔اب تک حکومت کے پاس عام بھلائی کے لئے سبھی پرائیویٹ املاک کو حاصل کرنے کا حق تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.