Jharkhand

کڑیا منڈا سے کئی لیڈران نے ملاقات کی

28views

رانچی، 10 جنوری، 2025(راست) لوک سبھا کے سابق ڈپٹی اسپیکر کڑیا منڈا، جو رانچی کے میڈیکا اسپتال میں زیر علاج ہیں، کی حالت جاننے کے لیے آج جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کا ایک وفد جس میں وزیر خزانہ جناب رادھا کرشنا کشور، بھی شامل تھے۔ سابق وزراء بندھو ٹرکی، رویندر سنگھ، لال کشور ناتھ شاہ دیو، راما کھلکھو، ڈاکٹر راجیش گپتا اور سنتنو مشرا میڈیکا اسپتال اور پہنچے۔ مسٹرکڑیا منڈا سے ملاقات کی اور ان کا حال پوچھا۔ اور مسٹر منڈا کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے بھی معلومات لی اور اسپتال انتظامیہ سے بھی بات کی۔ اس دوران منڈا جی نے سب کی خیریت دریافت کی۔ بعدازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ کڑیا منڈا جی کی صحت میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ جب میں نے انہیں اپنا نام بتایا تو انہوںنے جواب دیا، پلامو با، ہم تمام کانگریسی لیڈران خدا سے دعا کرتے ہیں کہ ان کی صحت جلد از جلد بہتر ہو جائے اور وہ دوبارہ ہم سب کے درمیان موجود ۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.