Jharkhand

مولانا ابوالکلام آزاد بیڈمنٹن ٹورنامنٹ

7views

ممشاد اور ارشاد کی جوڑی فائنل جیت کرچیمپئن بن گئی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 17 دسمبر: مارننگ گروپ کے زیراہتمام کھیلے جانے والے مولانا ابوالکلام آزاد بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا فائنل جیت کر ممشاد اور ارشاد کی جوڑی چیمپئن بن گئی۔ گزشتہ سال کے رنر اپ ڈاکٹر شیران علی اور ان کے ساتھی اسجد خان نے شاندار آغاز کیا اور اپنی برتری کو برقرار رکھا دوسری جانب ممشاد اور ارشاد کی جوڑی نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد بھی اپنی توانائی برقرار رکھی اور ارشاد نے دوسرے سیٹ میں واپسی کی اور میچ تیسرے سیٹ تک پہنچا یاجب کہ دوسرے سیٹ میں ڈاکٹر شیران اور اسجد کی جوڑی نے میچ ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ایک غلطی میچ کو تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ تک لے گئی۔ تیسرے سیٹ کا میچ شروع ہوتے ہی ممشاد اور ارشاد کی جوڑی نے برتری حاصل کرنا شروع کر دی جبکہ ڈاکٹر شیران اور اسجد کی جوڑی نے بھی میچ میں کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ڈاکٹر شیران اور اسجد نوجوان جوش کا مقابلہ نہ کر سکے اور ممشاد اور ارشاد نے تیسرا سیٹ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔اس سے قبل آج تیسرے اور چوتھے مقام کے لیے ہونے والے میچ میں سوشانت دیو اور پرویز خان کی جوڑی نے عتیق احمد قوسو اور پارٹنر یونس خان کو لگاتار دو سیٹوں سے شکست دے کر تیسرا مقام حاصل کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سرفراز احمد نے جیتنے والی جوڑی کو ٹرافی دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی جبکہ مہمانان خصوصی شاہ عمیر، محمد آفتاب، انور خان، سابق ایم ایل اے جئے پرکاش گپتا، سماجی کارکن کم مارننگ گروپ کے سرپرست وجے ساہو، چیف سرپرست محمد حلیم الدین، صدر عقیل الرحمن نے تمام کھلاڑیوں کو میڈلز اور ٹرافیاں دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی جبکہ چیف ریفری حسن سیفی پرنس نے اپنے ساتھیوں نشاط انور، ننھو بھائی،کفیل خان کے ساتھ میچ کامیابی سے کرایا،ٹورنامنٹ کمیٹی کے کنوینرز نہال احمد، مستقیم عالم، اقبال انصاری، قیصر خان اور سیکرٹری اعجاز عالم نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.