National

مراٹھا ریزرویشن: منوج جرانگے پاٹل اپنے لاکھوں حامیوں کے ساتھ نئی ممبئی پہنچ گئے

85views

ریاست میں مراٹھا ریزرویشن کے لیے جاری سروے کے درمیان ریزرویشن کے لیے تحریک چلانے والے منوج جرانگے پاٹل اپنے لاکھوں حامیوں کے ساتھ صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب نئی ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ جالنہ سے ممبئی تک کے ان کے مارچ کا آج کا ساتواں دن ہے۔ اس دوران خبر یہ ہے کہ حکومت کا ایک وفد ان سے بات چیت کے لیے پہنچ چکا ہے۔

ریاستوں کی جھانکی، خواتین کی طاقت کے ساتھ دنیا یوم جمہوریہ پر’ترقی یافتہ ہندوستان’دیکھ رہی ہے

بتایا جا رہا ہے کہ منوج جرانگے ممبئی کے آزاد  میدان میں آکر بھوک ہڑتال کرنے پر بضدہیں، مگر حکومت چاہتی ہے کہ وہ ممبئی میں داخل نہ ہوں۔ اس کے لیے گزشتہ کل جب وہ لوناولہ سے روانہ ہوئے تھے تو انہیں ممبئی پونے ایکسپریس وے پر پیدل چلنے سے روک دیا گیا تھا۔ منوج جرانگے اس مارچ کی قیادت کر رہے ہیں اور نئی ممبئی کے واشی کے اے پی ایم سی میں پہنچ چکے ہیں۔ آج کا احتجاج منوج جرانگے و مراٹھا ریزرویشن کے لیے فیصلہ کن بتایا جا رہا ہے، کیونکہ حکومت کی جانب سے جرانگے کو اپنی تحریک واپس لینے اور انہیں واپس بھیجنے کی زور دار کوشش ہورہی ہے۔

کھڑگے کا 75ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہم وطنوں کے نام پیغام، حکومت پر حملہ

منوج جرانگے پاٹل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ممبئی کے آزاد میدان میں ریزرویشن ملنے تک بھوک ہڑتال کریں گے۔ جالنہ سے ممبئی تک آنے والے اس مارچ میں راستے بھر سے مراٹھا ریزرویشن کے لیے احتجاج کرنے والے لوگ شامل ہوتے گئے ہیں جس کی وجہ جرانگے پاٹل کے ساتھ آنے والے لوگوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔ اس معاملے میں جو چیز حکومت کے لیے سب سے زیادہ سر درد بنی ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ لاکھوں لوگوں کے ایک ساتھ سڑکوں پر اترنے کی وجہ سڑکیں جام ہوگئی ہیں۔ یہ مارچ اگر ممبئی پہنچ گیا تو پوری ممبئی کا کام کاج ٹھپ ہوسکتا ہے کیونکہ ان کی وجہ سے آمد ورفت مکمل طور پر ٹھپ ہو جائے گا۔

میرا روڈ کشیدگی: کیا یہ فرقہ واریت سے زیادہ امیر-غریب کی جنگ ہے، بلڈوزر کارروائی نے بگاڑے حالات!

اسی وجہ سے گزشتہ کل جب منوج جرانگے پاٹل کا مارچ لوناولہ سے ممبئی کی جانب روانہ ہوا تو ممبئی پولیس نے ایک مکتوب کے ذریعے جرانگے پاٹل کو ممبئ کے آزاد میدان میں نہ آنے کے لیے کہا۔ پولیس نے اس کی وجہ میدان میں جگہ کی قلت بتائی تھی۔ پولیس نے جرانگے پاٹل سے ممبئی سے پہلے کھارگھر میں واقع سیکٹر 29 کے انٹرنیشنل کارپوریشن پارک میدان میں ٹھہرنے کی گزارش کی تھی۔ آج جبکہ جرانگے نئی ممبئی پہنچ چکے ہیں، حکومت کی کوشش یہ ہے کہ انہیں سمجھا بجھا کرواپس بھیج دیا جائے۔

سپریم کورٹ نے سی اے جی کی تقرری سے متعلق عمل کو چیلنج دینے والی عرضی منظور کی، مرکز کو نوٹس جاری

لیکن جرانگے پاٹل آزاد میدان پہچنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ خبر یہ ہے کہ حکومت سے اگر ان کی بات چیت ناکام رہی تو وہ آج سہ پہر تک کسی بھی وقت واشی سے ممبئی کی جانب کوچ کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے لاکھوں لوگوں کو پیدل واشی سے برج سے گزرنا ہوگا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو کئی گھنٹوں تک نئی ممبی سے ممبئی میں داخل ہونے والی ٹرافک بند ہو سکتی ہے کیونکہ واشی بریج نئی ممبئی کو ممبئی سے جوڑنے والا اہم راستہ ہے۔ منوج جرانگے پاٹل کی ممبئی آمد کے پیشِ نظر شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Follow us on Google News