برج بھوشن شرن سنگھ کے بیٹے کرن کے قافلے نے کئی افراد کو روندا، دو نوجوانوں کی موت، خاتون زخمی
برج بھوشن سنگھ کے بیٹے اور قیصر گنج سے بی جے پی امیدوار کرن بھوشن سنگھ کے قافلہ میں شامل ایک فارچیونر گاڑی نے کئی افراد کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں بائیک سوار دو چچازاد بھائیوں کی موت ہو گئی، جبکہ دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ پولیس نے دونوں متوفی کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر مزید تفتیش شروع کر دی۔ زخمی خاتون کو علاج کے لیے مقامی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔
دینک جاگرن کی رپورٹ کے مطابق متوفی نوجوانوں کی شناخت ریحان اور شہزاد کے طور پر کی گئی ہے۔ جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کا نام سیتا دیوی ہے۔ ڈاکٹر نے ریحان اور شہزاد کو مردہ قرار دے دیا جبکہ سیتا دیوی کو میڈیکل کالج کے لئے ریفر کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق فارچیونر گاڑی پر پولیس ایسکارٹ لکھا ہوا ہے اور یہ نندنی ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے نام پر درج ہے۔
رپورٹ کے مطابق قیصر گنج سے بی جے پی امیدوار کرن بھوشن سنگھ اپنی گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ حضور پور جا رہے تھے۔ بہرائچ حضور پور روڈ پر واقع چھتائی پوروا کے قریب گاڑی نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں 2 نوجوانوں 21 سالہ ریحان اور 20 سالہ شہزاد خان کو روند دیا۔ گاڑی نے ایک خاتون کو بھی ٹکر مار دی۔
واقعہ کے بعد گاؤں والوں نے چھتائی پوروا گاؤں کے قریب احتجاج شروع کر دیا۔ تقریباً ایک گھنٹے تک گاڑیوں کی آمدورفت ٹھپ رہی۔ ایس ڈی ایم بھرت بھارگو، سی او صدر ونے سنگھ، سی او کرنل گنج چندرپال شرما، کوتوال نربھے نارائن سنگھ نے مشتعل گاؤں والوں کو سمجھا کر پرسکون کیا۔ موقع پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعی