West Bengal

یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور این آر سی کو بنگال میں نافذ نہیں کرنے دوں گی: ممتا بنرجی

118views

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ شہریت ترمیم قانون (سی اے اے)، قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) اور یکساں سول کوڈ کو ریاست میں لاگو نہیں ہونے دیں گی۔ عید الفطر کے موقع پر یہاں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ کچھ لوگ انتخابات کے دوران ‘فساد’ پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سازش کا شکار نہ ہوں۔

‘ریڈ روڈ’ پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا، ’’ہم شہریت ترمیم قانون، قومی شہریت رجسٹر اور یکساں سول کوڈ کو قبول نہیں کریں گے۔ اگر ہم متحد رہے تو کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی پارٹی ترنمول کانگریس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف لڑ رہی ہے۔‘‘

ترنمول کے سربراہ نے کہا، ’’ہم اپوزیشن اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) کے بارے میں بعد میں کوئی فیصلہ لیں گے لیکن بنگال میں یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایک ووٹ بھی کسی دوسری پارٹی کو نہیں جانا چاہیے۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر اپوزیشن جماعتوں کے خلاف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا استعمال کرنے پر تنقید کی۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ان کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی بھی ممتا بنرجی کے ساتھ موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.