نئی دہلی: ترنمو ل کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ مہوا موئترا آج رشوت لے کر سوالات پوچھنے کے معاملے میں پارلیمنٹ کی اخلاقیاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئیں، تاہم مہوا موئترا اور اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اخلاقیات کمیٹی کے دیگر ممبران واک آوٹ کرگئے۔ دوسری جانب کمیٹی کے چیرمین نے کہا کہ مہوا موئترا سوالات سے پچنے کیلئے واک آوٹ کردیا۔اخلاقیات کمیٹی نے آج ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ مہوا موئترا کو طلب کیا تھا۔ مہوا سمیت اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ میٹنگ سے باہر آگئے۔ اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ میٹنگ میں ذاتی اور غیر اخلاقی سوالات پوچھے گئے۔ اس میٹنگ کے دوران ایک رکن پارلیمنٹ نے میڈیا کو اس کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ مہوا نے کہا کہ جس طریقے سے سوالات کئے گئے وہ کسی بھی درجے میں مناسب نہیں تھے۔ ایک سوال یہ بھی تھا کہ آپ کی آنکھ میں آنسو کیوں ہے؟۔ذرائع کے مطابق اخلاقیات کمیٹی کی میٹنگ کے دوران مہوا سے ابتدائی طور پر دو سوالات پوچھے گئے تھے۔ پہلا سوال یہ تھا کہ تاجر درشن ہیرانندانی کو پارلیمنٹ کا لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ دیا تھا؟۔ دوسرا سوال یہ تھا کہ آپ کے ذریعہ دئیے گئے آئی ڈی اور پاس ورڈ سے کل 47مرتبہ بیرون ملک میں لاگ ان کیا گیا کیا آپ کو اس کا علم ہے؟۔دوسری طرف، مہوا کے قریبی ذرائع کے مطابق کرشنا نگر سے ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نے ایتھکس کمیٹی کو بتایا کہ ان کے خلا ف تلخ ذاتی تعلقات کی وجہ سے شکایت درج کرائی گئی ہے۔ اس بیان کے ساتھ ہی مہوا نے اپنے سابق دوست جوئے اننت دیہادرائی کو اکیلے ہی آڑے ہاتھوں لیا۔ ذرائع کے مطابق مہوا سے اس رشتے کو لے کر بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ تاہم بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ وی ڈی شرما نے مہوا سے کہا کہ وہ ذاتی تعلقات کے بجائے الزامات پر بات کریں۔ مہوا نے بزنس مین درشن ہیرانندانی کو پارلیمنٹ لاگ ان آئی ڈی دینے کا اعتراف کیا لیکن رشوت کے بارے میں پوچھنے کا اعتراف نہیں کیا۔مہوا رشوت کے بدلے سوالات پوچھنے کے معاملے میں جمعرات کی صبح تقریباً 11 بجے اخلاقیات کمیٹی کے سامنے پیش ہوئیں۔ کمیٹی ذرائع کے مطابق پہلے پارلیمنٹ کے بعض تکنیکی ماہرین کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ اس کے بعد مہوا کا بیان لیا گیا۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے پوچھ گچھ کے مرحلے کے بعد وقفہ ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے بعد دوبارہ پوچھ تاچھ شروع ہوئی۔ اسی وقت مہوا سمیت اپوزیشن کے ارکان اسمبلی اجلاس سے باہر آگئے۔اخلاقیات کمیٹی نے 26 اکتوبر کو اس معاملے میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت اور مہوا کے سابق دوست دیہادرائی سے پوچھ گچھ کی۔ اس سے پہلے مہوا نے لوک سبھا کی اخلاقیات کمیٹی کو خط لکھا اور کہا کہ کمیٹی نے پچھلے دو سالوں سے کوئی میٹنگ نہیں بلائی ہے۔ اس کے علاوہ ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نے کمیٹی کو اپنی لکشمن ریکھا بھی یاد دلائی۔ کمیٹی کے ذرائع کے مطابق انہوں نے لکھاکہ اخلاقیات کمیٹی کسی مجرمانہ معاملے کی تحقیقات نہیں کر سکتی۔ اس کے لیے ایک الگ مرکزی تفتیشی ایجنسی ہے۔
268
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع
وزیر خزانہ نے لوک سبھا میں اقتصادی سروے 2024-25پیش کیا نئی دہلی، 31 جنوری:۔ (ایجنسی) وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے...
سپریم کورٹ نے داخلے کیلئے دائر درخواست پر روہنگیا پناہ گزین بچوں کی تفصیلات طلب کی
درخواست دہلی میں 1050 روہنگیا پناہ گزین سے متعلق ہے نئی دہلی، 31 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے...
امرت کال میں حکومت تین گنا تیز رفتاری سے کام کر رہی ہے
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر مرمو کا خطاب نئی دہلی، 31 جنوری (ہ س)۔ صدر...
قومی شاہراہوں کے تعمیراتی معیار کو بڑھانے اور ٹھیکیداروںکی ذمہ داری طے کرنے کے لیے کام کیا: گڈکری
مرکزی وزیر نے این ایچ اے آئی کی اسٹیک ہولڈر مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کیا نئی دہلی، 31 جنوری (ہ...