Sports

خواتین کے ٹی-20 میں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کی جیت

24views

مردوں کے ون ڈے میں گجرات اور بڑودہ نے کامیابی حاصل کی

احمد آباد، 16 ستمبر (یو این آئی) خواتین کے انڈر -19 ٹی -20 ٹورنامنٹ میں پیر کو مدھیہ پردیش کی ٹیم نے گجرات کو چھ وکٹوں سے شکست دی اور ایک اور میچ میں چھتیس گڑھ نے گوا پر 31 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی ریلائنس جی-1 مینز انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ میں گجرات کی ٹیم نے سوراشٹرا کو 126 رنز سے اور دوسرے میچ میں بڑودہ نے ممبئی کو 147 رنز سے شکست دی۔خواتین کے زمرے میں تی-20 کے پہلے میچ میں مدھیہ پردیش نے کپتان ویشنوی شرما کی شاندار گیند بازی اور ایوشی شکلا (26) کی شاندار بلے بازی کے بل بوتے پر گجرات کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔دوسرے میچ میں رادھیکا نیتم (26) کی شاندار بلے بازی اور پھر کرن ورما کی شاندار گیند بازی کی بدولت چھتیس گڑھ نے گوا کو 31 رنز سے شکست دی۔ریلائنس جی-1 مردوں کے انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ 2024 میں آج کھیلے گئے میچوں میں گجرات نے سوراشٹرا کو 126 رنز سے شکست دی۔ گجرات نے کے اے چوہان (65)، مولی راج سنگھ چاوا (51) کی شاندار اننگز اور روپا نتن پٹیل کی چار وکٹوں کی شاندار بولنگ کی بنیاد پر سوراشٹرا کو 126 رنز سے شکست دی۔ایک اور میچ میں بڑودہ نے پون پٹیل کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ممبئی کو 147 رنز سے شکست دی۔ نتیا جے پانڈیا (87) اور پون پٹیل (73) نے اننگز کھیلی۔ پون پٹیل نے چار، کیشو ورراکے اور آکاش سوریا کانت پوار نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.