National

لوک سبھا انتخابات: سماجوادی پارٹی کی تازہ فہرست جاری، 7 امیدواروں کے نام کا اعلان

105views

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی نے اتوار کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنے امیدواروں کی تازہ فہرست جاری کی۔ اکھلیش یادو کی قیادت والی پارٹی کی جانب سے سات امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ جن سیٹوں کے لیے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں سے بیشتر پوروانچل سے تعلق رکھتی ہیں۔

سماجوادی پارٹی نے اپنی فہرست میں پھولپور سے امرناتھ موریہ، شراوستی سے رام شرومنی ورما، ڈومریاگنج سے بھیشم شنکر، سنت کبیر نگر سے لکشمی کانت، سلیم پور سے رما شنکر راج بھر، جون پور سے بابو کشواہا اور مچھلی شہر سے پریا سروج کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فہرست کے جاری ہونے کے بعد اپنا دل کمیراوادی کی لیڈر پلوی پٹیل کی مشکلات بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

پلوی پٹیل کی سیٹ پھولپور سے سماجوادی پارٹی نے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر کے اپنا رخ صاف کر دیا ہے۔ دراصل گزشتہ دنوں اس سیٹ پر پلوی پٹیل کی پارٹی نے امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اگرچہ بعد میں وہ فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا لیکن اب نئے اویسی کی پارٹی کے ساتھ اتحاد (پی ڈیا یم) اپنا امیدوار اتارنے کی تیاری کر رہا ہے۔

قبل ازیں، جمعہ کو بی ایس پی نے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت بی ایس پی نے اپنے نو امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی تھی۔ بی ایس پی کی سپریمو مایاوتی نے پارٹی کے سابق ریاستی صدر بھیم راج بھر کو اعظم گڑھ سے، سابق رکن پارلیمنٹ بال کرشن چوہان کو گھوسی سے میدان میں اتارا ہے۔

اس کے علاوہ ایٹہ سے محمد عرفان، دورہرہ سے شیام کشور اوستھی، فیض آباد سے سچدانند پانڈے، بستی سے دیا شنکر مشرا کو موقع دیا ہے۔ وہیں، گورکھ پور سے جاوید سمنانی، چندولی سے ستیندر کمار موریہ اور رابرٹ گنج سے دھنیشور گوتم کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے 11 اپریل کو عید الفطر کے موقع پر مہاراشٹر کے ناگلپور کے اندورا علاقہ کے بیجون باغ میدان میں پہلے انتخابی جلسہ سے خطاب کیا تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.