National

لوک سبھا انتخابات LIVE: پوسٹل بیلٹ پیپر کی ہو رہی گنتی، رجحانات میں این ڈی اے آگے

123views

18ویں لوک سبھا کے لیے 541 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل یکم جون کو انجام پا گیا تھا اور آج ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔ حالانکہ لوک سبھا سیٹوں کی تعداد 543 ہے، لیکن ایک سیٹ (بیتول، مدھیہ پردیش) پر ووٹنگ ابھی نہیں ہوئی ہے اور سورت پارلیمانی سیٹ پر بی جے پی امیدوار کو پہلے ہی بلامقابلہ منتخب کر لیا گیا۔

بہرحال، اس مرتبہ مجموعی طور پر 8360 امیدوار انتخابی میدان میں اترے جن کی قسمت کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ سات مراحل میں ہونے والے انتخاب میں 28 ریاستوں و 8 مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جن لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، وہاں مجموعی طور پر 65.14 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

پوسٹل بیلٹ پیپر کی ہو رہی گنتی، رجحانات میں این ڈی اے آگے

پوسٹل بیلٹ پیپر کی گنتی شروع ہو گئی ہے اور شروعاتی رجحانات میں این ڈی اے نے سبقت بنا رکھی ہے۔ فی الحال 228 سیٹوں کے رجحانات سامنے آئے ہیں جن میں این ڈی اے کو 158 سیٹوں پر، انڈیا بلاک کو 62 سیٹوں پر اور دیگر کو 8 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔

Follow us on Google News