National

لوک سبھا انتخابات: بی ایس پی نے 6 سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلان، اعظم گڑھ کے امیدوار کو کیا تبدیل

89views

لکھنؤ: مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 6 امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ بی ایس پی کی اس فہرست میں قیصر گنج، گونڈا، ڈومریاگنج، سنت کبیرنگر، بارابنکی اور اعظم گڑھ سیٹ سے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے قیصر گنج سیٹ سے نریندر پانڈے کو امیدوار بنایا ہے۔ لکھنؤ مشرقی اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے پارٹی نے آلوک کشواہا کو امیدوار بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بی ایس پی نے گونڈا سیٹ سے سوربھ کمار مشرا، ڈومریاگنج سیٹ سے محمد ندیم مرزا اور سنت کبیر نگر سیٹ سے ندیم اشرف کو ٹکٹ دیا ہے۔ پارٹی نے ایس سی کے لئے ریزرو سیٹ بارابنکی سیٹ سے شیوکمار دوہرے اور اعظم گڑھ سیٹ سے مسعود احمد کو امیدوار بنایا ہے۔

بی ایس پی کی طرف سے اعلان کردہ 6 امیدواروں کی فہرست میں 3 مسلم چہرے ہیں۔ پارٹی نے دو برہمنوں پر بھی داؤ لگایا ہے۔ پارٹی نے ایک ریزرو سیٹ سے شیڈول کاسٹ کے امیدوار کو بھی ٹکٹ دیا ہے۔ بی ایس پی امیدواروں کی یہ 11ویں فہرست ہے۔ اس سے پہلے پارٹی 10 فہرستیں جاری کر چکی ہے اور 75 سے زیادہ سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔

بی ایس پی نے دوسری بار اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار تبدیل کیا ہے۔ بی ایس پی نے پہلے اپنے سابق ریاستی صدر بھیم راج بھر کو اس سیٹ کے لیے اپنا امیدوار قرار دیا تھا۔ بعد میں پارٹی نے سلیم پور لوک سبھا سیٹ سے بھیم کو کھڑا کرنے کا اعلان کیا اور صبیحہ انصاری کو اعظم گڑھ سیٹ سے اپنا امیدوار قرار دیا اور اب مسعود احمد کو ٹکٹ دیا ہے۔

اعظم گڑھ سیٹ سے بی جے پی نے دنیش لال یادو نرہوا کو دوبارہ میدان میں اتارا ہے، جبکہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے دھرمیندر یادو کو ٹکٹ دیا ہے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اس سیٹ سے الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچے تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.