National

لوک سبھا انتخاب: سماجوادی پارٹی نے جاری کی 16 امیدواروں کی پہلی فہرست، آئیے جانیں کس کو کہاں سے ملا ٹکٹ!

247views

لوک سبھا انتخاب کو اب کچھ ہی مہینے باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے میں سماجوادی پارٹی نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے اپنے 16 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں پارٹی چیف اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی شریک حیات ڈمپل یادو کو مین پوری لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ شفیق الرحمن برق کو سنبھل سے اور اکشے یادو کو فیروز آباد لوک سبھا سیٹ سے کھڑا کیا گیا ہے۔

pic.twitter.com/IHwA5ENmYP

— Samajwadi Party (@samajwadiparty) January 30, 2024

سماجوادی پارٹی نے امبیڈکر نگر لوک سبھا سیٹ سے لال جی ورما کو امیدوار بنایا ہے جو کہ گزشتہ اسمبلی انتخاب سے ٹھیک پہلے بی ایس پی چھوڑ کر سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ انھیں کٹیہری اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا تھا اور وہ رکن اسمبلی منتخب بھی ہوئے تھے۔ رکن اسمبلی رہتے ہوئے سماجوادی پارٹی نے انھیں لوک سبھا کا امیدوار بنایا ہے، یعنی اگر وہ رکن پارلیمنٹ بنتے ہیں تو اسمبلی کی رکنیت انھیں چھوڑنی ہوگی۔

ناجائز رام مندر کو منہدم کرنے کے لیے انتظامیہ نے بھیجا نوٹس تو بچنے کے لیے مودی-یوگی کو بنا ڈالا دربان!

قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سماجوادی پارٹی گزشتہ کچھ دنوں سے متحرک دکھائی دے رہی ہے۔ انڈیا اتحاد کی پارٹیوں کے ساتھ اتر پردیش میں سیٹوں کی تقسیم معاملے پر بھی سماجوادی پارٹی نے سرگرمی کا مظاہرہ کیا ہے اور گزشتہ دنوں اکھلیش یادو نے تو باضابطہ یہ اعلان کیا تھا کہ سیٹوں کی تقسیم پر مفاہمت بن چکی ہے۔ انھوں نے اتر پردیش میں کانگریس کے لیے 11 لوک سبھا سیٹوں پر اتفاق رائے قائم ہونے کی جانکاری دی تھی، حالانکہ بعد میں ایسی بھی خبریں سامنے آئیں کہ کچھ سیٹوں پر ہنوز بات چیت جاری ہے۔

اسرائیل جانے پر مجبور نوجوانوں کو روکنے کا حکومت کے پاس کوئی طریقہ نہیں: پرینکا گاندھی

بہرحال، سماجوادی پارٹی نے لوک سبھا انتخاب میں ’پی ڈی اے‘ پر خاصہ زور دیا ہے۔ پی ڈی اے یعنی پسماندہ، دلت اور اقلیت۔ حالانکہ سماجوادی پارٹی نے اعلیٰ ذات کو بھی قریب لانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں اور پارٹی کا کہنا ہے کہ اسے کسی کا بھی ساتھ لینے سے کوئی پرہیز نہیں ہے۔ آئیے نیچے دیکھتے ہیں کہ سماجوادی پارٹی نے جن 16 امیدواروں کا اعلان کیا ہے وہ کون ہیں اور کس سیٹ سے کھڑے ہو رہے ہیں۔

راہل گاندھی بنے بہاری بابو، سر پر ’گمچھا‘ باندھ کر کسانوں سے کی بات چیت

شفیق الرحمن برق (سنبھل)، اکشے یادو (فیروز آباد)، ڈمپل یادو (مین پوری)، دیویش شاکیہ (ایٹہ)، دھرمیندر یادو (بدایوں)، اُتکرش ورما (کھیری)، آنند بھدوریا (دھورہرا)، انو ٹنڈن (اناؤ)، رویداس مہروترا (لکھنؤ)، ڈاکٹر نول کشور شاکیہ (فرخ آباد)، راجا رام پال (اکبر پور)، شیوشنکر سنگھ پٹیل (باندہ)، اودھیش پرساد (فیض آباد)، لال جی ورما (امبیڈکر نگر)، رام پرساد چودھری (بستی)، کاجل نشاد (گورکھپور)۔

Follow us on Google News