Bihar

مظفرپورسے اغوا اسکول طالب علم کی تین دن بعد بحفا ظت برآمدگی

Victim boy with hands tied up with rope in emotional stress and pain, kidnapped, abused, hostage, afraid, restricted, trapped, struggle, Stop violence against children and trafficking Concept.
233views

پٹنہ، 19 اکتوبر:۔ مظفرپورکے بھیکھن پور سے اغوا کیے گئے اسکول کے طالب علم شلوک کو تین دن بعد جمعرات کی صبح سیتامڑھی سے بازیاب کر لیا گیا۔ مظفر پور ضلع کے اہیا پور تھانہ علاقے کے بھیکھن پوراین ایچ 57 کنارے سے اغوا کیے گئے دس سالہ شلوک کو پولیس نے تین دن بعد سیتامڑھی کے رونی سید پور سے برآمد کیا ہے۔ دو دنوں تک بدمعاشوں کے برابر تبدیل ہو رہے لوکیشن کے بعد بھی پولیس نے کافی مشقت کے بعد اسے بر آمد کر لیا ہے۔ مظفر پور کے علاوہ پولیس شلوک کی بازیابی کے لیے مشرقی اورمغربی چمپارن، سیتامڑھی کے ساتھ ساتھ نیپال کی سرحد پر بھی چھاپہ ماری کر تی رہی۔ سٹی ایس پی اروند پرتاپ سنگھ اور سٹی ڈی ایس پی کی قیادت میں ایس آئی ٹی کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس ایس پی راکیش کمار نے فون پر بتایا کہ بدمعاشوں کا لوکیشن بدلنے کی وجہ سے تھوڑی تاخیر ہوئی ہے لیکن بچہ بحفاظت برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ بھیکھن پور ہائی وے کنارے آباد محلے سے بائک سوار دو بدمعاشوں نے دس سالہ کشورشلوک کا اغوا کر لیا تھا۔ اغوا بس اسٹینڈ پوائنٹ سے کیا گیا تھا۔ شلوک پپو سنگھ کا بیٹا ہے۔ پپو سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بچہ بھیکھن پور میں واقع پینگوئن اسکول میں تیسری کلاس میں پڑھتا ہے۔ وہ اسکول وین سے اسکول جاتا ہے۔ تین روز قبل جب وہ شام تک گھر واپس نہیں آیا تو انہوں نے اپنے موبائل پر اسکول وین کے ڈرائیور سے رابطہ کیا۔ ڈرائیور نے اسے اسٹاپ پوائنٹ پر اتارنے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد اس نے پوچھ گچھ شروع کی۔ جب پپو سنگھ کو بچے کا پتہ نہیں چلا تو انہوں نے پولیس کی مدد لی۔ مظفر پور کے ایس ایس پی خود کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کے دوران پورے واقعہ کا انکشاف کریں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.