National

جسٹس کھنہ 11 نومبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے

28views
نئی دہلی، 9 نومبر:۔ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی)ڈی وائی چندر چوڑ آج 10 نومبر 2024 کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ 8 نومبر سپریم کورٹ میں ان کے کام کا آخری دن تھا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس سنجیو کھنہ ہندوستان کے 51ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ سی جے آئی جسٹس کھنہ 11 نومبر کو چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدے کا حلف لیں گے۔ 64 سالہ جسٹس کھنہ 13 مئی 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان کی مدت کار صرف چھ ماہ کی ہوگی۔ کل سیریمونیل بنچ جسٹس چندر چوڑ کو الوداع کرنے بیٹھی تھی۔ شام کو الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جسٹس سنجیو کھنہ نے ڈی وائی چندرچوڑ کی ان کی نمایاں شراکت کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا۔ قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کی جانب سے جسٹس چندر چوڑ کے لیے منعقدہ الوداعی تقریب میں جسٹس کھنہ نے جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس چندر چوڑ کے عہدے سے ہٹ جانے سے سپریم کورٹ میں خالی پن آ جائے گا۔ سنجیو کھنہ نے ڈی وائی چندر چوڑ کو ایک عالم اور عظیم فقیہ قرار دیا اور اہم فیصلے دیتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں توازن رکھنے پر ان کی تعریف کی۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.