23
وزیر اعلیٰ کے کاموں کو عوام الناس تک پہنچانے کا لیا حلف
جدید بھارت نیوز سروس
دمکا،19؍جنوری:وزیر حفیظ الحسن انصاری نے دمکا میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ پارٹی کی ایک روزہ علاقائی میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں 2 فروری کو دمکا میں منعقد ہونے والے 46 ویں جے ایم ایم یوم تاسیس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں سنتھال پرگنہ کے سینئر لیڈروں اور پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ بات چیت کی گئی اور کہا گیا کہ جے ایم ایم کے یوم تاسیس کو دمکا میں پوری شان و شوکت کے ساتھ تاریخی بنایا جائے گا اور پارٹی کے نظریہ اور وزیر اعلیٰ کے کاموں کو عوام الناس تک پہنچانے کا حلف لیا گیا۔