نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے صفائی مہم کو ایک مسلسل مہم بتاتے ہوئے آج کہا کہ اس کی وجہ سے ملک کے باشندوں، خاص طور پر سرکاری دفاتر میں لوگوں کی ذہنیت میں تبدیلی آئی ہے اور اب وہ نہ صرف خود ذمہ داری کے احساس کے ساتھ صاف صفائی کر رہے ہیں بلکہ ری سائیکلنگ سے پیسہ کما رہے ہیں۔مسٹرمودی نے آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات،میں سرکاری دفاتر میں تبدیلیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘آپ نے دیکھا ہوگا کہ جیسے ہی کوئی کہتا ہے ‘سرکاری دفتر، تو آپ کے ذہن میں فائلوں کے ڈھیر کی تصویر سامنے آتی ہے۔ آپ نے فلموں میں بھی ایسا ہی کچھ دیکھا ہوگا۔ سرکاری دفاتر میں ان فائلوں کے ڈھیر پر کتنے ہی لطیفے بنتے رہے ہیں، کتنی ہی کہانیاں لکھی گئی ہیں۔ برسہا برس تک یہ فائلیں دفتر میں پڑے پڑے دھول سے بھر جاتی تھیں، وہاں گندگی ہونے لگتی تھی- ایسی دہائیوں پرانی فائلوں اور کباڑ کو ہٹانے کے لیے خصوصی صفائی مہم چلائی گئی۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اس مہم کے سرکاری محکموں میں حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ صفائی کی وجہ سے دفاتر میں کافی جگہ خالی ہو گئی ہے۔ اس سے دفتر میں کام کرنے والوں میں خود ذمہ داری کا احساس بھی پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے کام کی جگہ کو صاف ستھرا رکھنے کی سنجیدگی بھی پیدا کی ہے۔”وزیر اعظم نے کہا، ‘آپ نے اکثر بزرگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ جہاں صفائی ہوتی ہے، وہاں لکشمی کا واس ہوتا ہے۔ ہمارے یہاں ’کچرے سے کنچن‘ کا خیال بہت پرانا ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں ‘نوجوان، فضول سمجھی جانے والی چیزوں کو استعمال کرتے ہوئے کچرے سے کنچن بنا رہے ہیں۔ طرح طرح کی اختراعات کررہے ہیں۔ اس سے وہ پیسہ کما رہے ہیں اور روزگار کے ذرائع تیار کر رہے ہیں۔ یہ نوجوان اپنی کوششوں سے پائیدار طرز زندگی کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ ممبئی کی دو بیٹیوں کی یہ کوشش واقعی بہت متاثر کن ہے۔ اکشرا اور پراکرتی نام کی یہ دونوں بیٹیاں کترن سے فیشن آئٹمز بنا رہی ہیں۔ آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ کپڑوں کی کٹائی اور سلائی کے دوران جو تراشیں نکلتی ہیں وہ بیکار سمجھ کر پھینک دی جاتی ہیں۔ اکشرا اور پراکرتی کی ٹیم انہیں کپڑوں کے کچرے کو فیشن کی مصنوعات میں تبدیل کرتی ہے۔ “کترن سے بنی ٹوپیاں اور بیگ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہورہے ہیں۔”کانپور، اترپردیش میں صفائی کے حوالے سے ایک اچھی پہل کے بارے میں معلومات شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانپور کے کچھ لوگ روز صبح کی سیر کے لیے نکلتے ہیں اور گنگا کے گھاٹوں پر پھیلے ہوئے پلاسٹک اور دیگر کوڑے کو اٹھاتے ہیں۔ اس گروپ کا نام ‘کانپور پلاگرس گروپ، رکھا گیا ہے۔ یہ مہم کچھ دوستوں نے مل کر شروع کی تھی۔ رفتہ رفتہ یہ عوامی شرکت کی ایک بڑی مہم بن گئی۔ شہر کے بہت سے لوگ اس میں شامل ہو چکے ہیں۔ اس کے ارکان نے اب دکانوں اور گھروں سے بھی کچرا اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ ری سائیکلنگ پلانٹ میں اس کچرے سے ٹری گارڈز تیار کیے جاتے ہیں، یعنی اس گروپ کے لوگ کچرے سے بنائے گئے ٹری گارڈز سے پودوں کی حفاظت بھی کرتے ہیں۔ایک اور مثال دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، “چھوٹی چھوٹی کوششوں سے کتنی بڑی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، اس کی ایک مثال آسام کی اتیشا بھی ہیں۔ اتیشا کی تعلیم دہلی اور پونے میں ہوئی ہے۔ کارپوریٹ دنیا کے گلیمر کو چھوڑ کر اتیشا اروناچل کی سانگتی وادی کو صاف بنانے میں مصروف ہیں۔ سیاحوں کی وجہ سے وہاں پلاسٹک کا بہت سا کچرا جمع ہونے لگا تھا۔ وہاں کی ندی جو کبھی صاف تھی وہ پلاسٹک کے کچرے کی وجہ سے آلودہ ہوگئی تھی۔ اسے صاف کرنے کے لئے اتیشا مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ ان کے گروپ کے لوگ وہاں آنے والے سیاحوں میں بیداری پیدا کرتے ہیں اور پلاسٹک کا کچرا جمع کرنے کے لیے پوری وادی میں بانس سے بنےکوڑے دان لگاتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح کی کوششوں سے ہندوستان کی صفائی مہم کو تقویت ملتی ہے۔ یہ ایک جاری مہم ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان کے ماحول میں ارد گرد بھی ایسا ضرور ہوتا ہوگا۔ اس لیے وہ ایسی کوششوں کے بارے میں انہیں ضرور لکھتے رہیں۔
30
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اگلے 2 مالی سالوں میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 6.7 فیصد رہے گی : ورلڈ بینک کو امید
نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ ورلڈ بینک نے 2025 سے شروع ہونے والے اگلے دو مالی سالوں میں ہندوستان...
جوکھم سے بھرے تفریحی کھیل ’جلّی کٹّو‘ میں 7 لوگوں کی موت
220 دیگر زخمی، 2 بیلوں کی بھی ہوئی موت چنئی، 17 جنوری:۔ (ایجنسی) تمل ناڈو میں کانوم پونگل کے دن...
بریلی میں پاکستانی ہونے کے الزام میں خاتون ٹیچر برخاست
ایف آئی آر درج؛ تنخواہوں اور الاؤنس وغیرہ کی وصولی کا عمل بھی شروع بیرلی، 17 جنوری:۔ (ایجنسی) بریلی ضلع...
احمد آباد میں شمال مشرقی تجارت اور سرمایہ کاری روڈ شو
شمال مشرقی ریاستوں میں مواقع تلاش کرنے کے خواہشمند ممکنہ سرمایہ کاروں کی مضبوط دلچسپی کو جنم دیا احمد آباد17...