
صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے اعزاز سے نوازا
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 17 جنوری:۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہاکی کے کھیل میں شاندار کامیابیوں کے لیے جھارکھنڈ کے سمڈیگا ضلع کی بیٹی سلیمہ ٹیٹے کو 2024 کا ارجن ایوارڈ پیش کیا۔ سلیمہ ٹیٹے اس وقت ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان بھی ہیں۔
سلیمہ ٹیٹے کی کامیابیاں
سلیمہ ٹیٹے جھارکھنڈ کی پہلی خاتون ہاکی کھلاڑی ہیں جنہیں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس سے پہلے جھارکھنڈ کے واحد ہاکی کھلاڑی، اولمپیئن آنجہانی مائیکل کنڈو کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، گزشتہ 10 سالوں میں جھارکھنڈ کے تین ہاکی کھلاڑی سلبینس ڈنگ ڈنگ اور مائیکل کنڈو کو میجر دھیان چند ایوارڈ دیا گیا ہے اور اب سلیمہ کو ارجن ایوارڈ دیا سے نوازا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے مبارک باد دی
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ارجن ایوارڈ یافتہ جھارکھنڈ کی بیٹی اور باصلاحیت ہاکی کھلاڑی سلیمہ ٹیٹے کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں لکھا، بہت بہت مبارکباد، نیک تمنائیں اور جوہار۔ وزیراعلیٰ نے مزید لکھا، میری خواہش ہے کہ آپ اپنے بہترین کھیل اور قیادت سے ہاکی کے میدان میں نئی جہتیں طے کریں۔ آج ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر تمام کھلاڑیوں کو بھی بہت بہت مبارکباد اور جوہار۔
