جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 7 جنوری: رام گڑھ ضلع کانگریس اقلیتی صدر زویا پروین نے منگل کو جھارکھنڈ کے ریاستی کابینہ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری سے رانچی میں وزیر کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران زویا پروین نے وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے انہیں نئے سال کی مبارکباد دی۔ انہوںنے مزید وزیر صحت کو رام گڑھ میں اقلیتوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔اقلیتوں کے لیے صحت کے بہتر نظام کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے یقین دلایا کہ رام گڑھ میں بہتر صحت پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے گی۔اور عوامی فلاح و بہبود کی سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کے لیے بہتر کام کیا جائے گا۔اس موقع پر صابر انصاری، انیس الحق، نامدھاری، وریندر سنگھ، ساحل خان، افروز انصاری، سہیل راجہ موجود تھے۔








Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592955