گریڈیہہ، 21 اکتوبر (یو این آئی) جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع کے تراتنڈ تھانہ علاقے میں پیر کو دو گاڑیوں کے درمیان زبردست ٹکرمیں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کار میں سوار لوگ دھنباد سے دیوگھر جا رہے تھے۔ اس دوران پنڈاری میں گرڈیہ-دھنواڈ روڈ پر ایک کار اور بلینو کی ٹکر ہوئی۔ اس واقعہ میں اتر پردیش کے دیوریا ضلع کے رہنے والے کیلاش سنگھ (60) سریندر سنگھ (60) اور جھارکھنڈ کے بوکارو کے رہنے والے راجیو رنجن سنہا (45) کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہیں۔









Users Today : 373
Users Yesterday : 290
Users Last 7 days : 2411
Users Last 30 days : 4600
Users This Month : 4586
Users This Year : 4600
Total Users : 4566143