سابق رکن اسمبلی رمیش سنگھ منڈا کے بیٹے راجکمار منڈا کو امیدوار بنایا
جدید بھارت نیوز سروس:رانچی، 20 اکتوبر:۔ جھارکھنڈ پارٹی نے اتوار کو پانچ امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ تماڑ سے سابق ایم ایل اے رمیش سنگھ منڈا کے بیٹے راجکمار منڈا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ راجکمار منڈا کے بھائی وکاس منڈا کے جے ایم ایم کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔ چار دن قبل بھی پارٹی نے پانچ امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ اس میں منوہر پور سے مہندر جمودا، سمڈیگا سے آئرین ایکا، چائباسہ سے کولمبس ہانسدا، کانکے سے انیل کمار پاسوان اور کولی بیرا سے سندیش ایکا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ پارٹی نے اب تک 10 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ جھارکھنڈ پارٹی نے 20 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امیدواروں کے نام
کھرساواں – سدھارتھ ہونہاگا،جگناتھ پور – لکشمی نارائن گگرائی ،تماڑ – راجکمار منڈ ،ابڑکا گاؤں – مختار انصاری ،سماریا – لال کشور داس۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593380