جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،28؍جنوری: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے طیارہ حادثے میں اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنے سوشل میڈیا ایکس (ٹویٹر) ہینڈل پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا: “مہاراشٹر کے بارامتی میں طیارہ حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار جی سمیت دیگر افراد کے اچانک انتقال کی خبر انتہائی دلخراش ہے۔ اجیت جی کی ناگہانی موت مہاراشٹر کی سیاست کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔”ہیمنت سورین نے مزید پرارتھنا کرتے ہوئے کہا کہ “مرانگ بور آنجہانی اجیت جی اور دیگر افراد کی روح کو سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں، پارٹی کارکنوں اور چاہنے والوں کو دکھ کی اس مشکل گھڑی کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔” واضح رہے کہ بدھ کی صبح بارامتی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران اجیت پوار کا چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں ان کے ساتھ موجود تمام افراد لقمہ اجل بن گئے۔










Users Today : 149
Users Yesterday : 191
Users Last 7 days : 1261
Users Last 30 days : 1418
Users This Month : 1404
Users This Year : 1418
Total Users : 4562961