بوکار و پولس نے چار افراد کو گرفتار کیا ؛ مشینری اور آلات برآمد
جدید بھارت نیوز سروس
بوکارو،13؍مئی : ضلع کے بیرمو تھانہ علاقہ کے سبھاش نگر میں واقع سی سی ایل کوارٹر میں خفیہ طور پر چلنے والی غیر قانونی منی گن فیکٹری کا انکشاف ہوا ہے۔ پٹنہ ایس ٹی ایف اور انٹیلی جنس بیورو سے ملی اطلاع پر بوکارو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا، جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔بیرمو ڈی ایس پی وششٹھ نارائن سنگھ نے بتایا کہ راجکمار سنگھ عرف بنٹی سنگھ کے گھر میں غیر قانونی ہتھیار بنانے کا کالا کاروبار چل رہا تھا۔ ایس پی بوکارو کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیم نے رات گئے کوارٹر کا گھیراؤ کیا۔ اندرونی منظر کسی فلمی گینگ کی فیکٹری جیسا تھا، جہاں ہتھیار بنانے کی مکمل مشینری نصب تھی۔پولیس نے موقع سے نیم تیار پستول، دیگر آلات اور 65.7 ایم ایم کی زندہ گولیاں برآمد کیں۔ کارروائی کے دوران چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا، تاہم ماسٹر مائنڈ بنٹی سنگھ فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ پولیس کے مطابق یہ ہتھیار مجرموں کو سپلائی کیے جاتے تھے اور اس نیٹ ورک کے تار کئی اضلاع سے جڑے ہو سکتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً ایک سال قبل بھی اسی علاقے میں کولکتہ پولیس اور رانچی ایس ٹی ایف نے ایک ہتھیار فیکٹری کا پردہ فاش کیا تھا۔ موجودہ کارروائی بھی بہار ایس ٹی ایف کی اطلاع پر ہوئی، جس نے مقامی پولیس کے انٹیلی جنس نظام کی کمزوری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ فی الحال پولیس فرار ملزم کی تلاش میں چھاپہ ماری کر رہی ہے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594813