آج 50 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 13 مئی: جھارکھنڈ میں مئی کی جھلسا دینے والی گرمی کے درمیان موسم کے بدلے ہوئے مزاج نے عوام کو بڑی راحت دی ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں بادل چھانے، تیز ہواؤں اور ہلکی سے درمیانی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 14 مئی کو ریاست کے جنوبی، وسطی اور شمال مشرقی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں اور وجرپات (بجلی گرنے) کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران کئی علاقوں میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ موسم مرکز رانچی کے مطابق جنوب مغربی مدھیہ پردیش سے منی پور تک پھیلے ہوئے ‘ٹرف ‘ کی وجہ سے جھارکھنڈ کے موسم میں یہ تبدیلی آئی ہے، جس سے ہوا میں نمی بڑھی ہے۔ رانچی، بوکارو، دھنباد، رام گڑھ، کھونٹی، دیوگھر اور صاحب گنج سمیت کئی اضلاع کے مکینوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ 15 سے 17 مئی کے دوران موسم مزید فعال رہے گا اور ہواؤں کی رفتار 60 کلومیٹر تک جا سکتی ہے۔ اگرچہ رانچی سمیت کئی جگہوں پر پارہ گرا ہے، تاہم ڈالٹن گنج میں اب بھی درجہ حرارت 41 ڈگری سے اوپر ہے۔ دوسری جانب تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے سے ریاست کے مختلف حصوں میں جانی و مالی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔ چترا میں وجرپات کی زد میں آنے سے تین خواتین کی موت ہو گئی ہے، جبکہ رام گڑھ میں خراب موسم کے باعث دو درجن سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ دارالحکومت رانچی میں بھی کئی مقامات پر درخت گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، جس سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594813