رانچی میونسپل کارپوریشن کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی : اندرجیت سنگھ
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،24؍اپریل: رانچی سیکٹر 2 وارڈ 41 کے تحت 15 سال پرانے کمیونٹی ہال کو رانچی میونسپل کارپوریشن نے کل پولیس انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر زبردستی تالالگا دیا اور نوٹس چسپاں کر دیا۔ معاملہ معلوم ہونے پر وہاں کے عام لوگوں کو رانچی مہانگر کانگریس کی ٹیم نے اپنی حمایت دی اور غیر معینہ مدت کے لیے دھرنے کا اعلان کیا۔ سماجی کارکن اور اس بھون کے سکریٹری وشال سنگھ نے کہا کہ رانچی میونسپل کارپوریشن وارڈ 41 کی موجودہ کونسلر و بی جے پی مہیلا مورچہ کی ریاستی جنرل سکریٹری نیلم چودھری نے میونسپل کارپوریشن کو اپنا نجی کونسلر دفتر کھولنے کے لیے اس پرانے کمیونٹی ہال کی جگہ منتخب کی اور کارپوریشن کو اس کی غلط معلومات دے کر وہاں تالابندی کروا دی۔ جبکہ اسی وارڈ میں اور بھی پانچ کمیونٹی ہال خستہ حالی میں ایسے ہیں جہاں نہ کوئی دیکھ بھال کرتا ہے اور نہ ہی کوئی استعمال میں ہے۔ جگن ناتھ پور کانگریس بلاک کے صدر روی شنکر نے کہا کہ جو کمیونٹی ہال غریب ضرورت مندوں کے لیے 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے، کارپوریشن اسے ہی بند کروا رہی ہے۔ جہاں کسی کی بھی میت کی آخری رسومات (شرادھ) کا پروگرام مفت میں کرنے دیا جاتا ہے، اور محض 1100 روپے میں کسی ضرورت مند کو شادی کے لیے دیا جاتا ہے۔ بچوں کی پینٹنگ، بزرگوں کے یوگا کے لیے جگہ دی جاتی ہے اور اٹل کلینک بھی وہیں کھلا ہوا ہے جہاں سے ضرورت مند لوگ مفت علاج اور دوائیں حاصل کرتے ہیں۔رانچی مہانگر کانگریس کے جنرل سکریٹری و ترجمان اندرجیت سنگھ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی۔ جب تک کارپوریشن اسے پہلے کی طرح عام عوام کے حوالے نہیں کرے گی، دھرنا جاری رہے گا۔ اگر مطالبات نہیں مانے گئے تو میونسپل کارپوریشن کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری کمل ٹھاکر نے کہا کہ یہ بھون عام جنتا کے لیے ہے، کسی کونسلر کے نجی دفتر کے لیے نہیں۔ اگر کارپوریشن باضابطہ طریقے سے اسے نہیں کھولتی ہے تو مرحلہ وار تحریک چلائی جائے گی۔ اس موقع پر علاقے کی خواتین، بزرگ اور مہانگر کانگریس سے ابھیشیک سنگھ، نشچل سنگھ، سیما ہیمبرم، آکاش رجوار، انیکیت سنگھ، نیل سنگھ، منیش سنگھ وغیرہ شامل تھے۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592888