جدید بھارت نیوز سروس
لاتیہار، 6 نومبر:۔ منگل کی شام تقریباً 7:45 بجے جھارکھنڈ جن مکتی پریشد(جے جے ایم پی )کے مسلح عسکریت پسندوں نے مگدھ کولیری کے گولی ٹانڑ گاؤں کے قریب کوئلے سے لدی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی جو بالوماتھ تھانہ کے تحت سی سی ایل کے ذریعے چلائی گئی تھی۔ جس کی وجہ سے دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں، موصولہ اطلاع کے مطابق مگدھ کولیری سے ایک ٹرک Jh02Ak1599 اور ایک ٹریلر Up71BT0537 کوئلہ لوڈ کرکے بالوماتھ کی طرف آرہے تھے۔ اسی دوران وردی میں ملبوس 5-6 مسلح نکسلی گولی ٹانڑ چوک کے قریب پہنچے، انہوں نے بندوق کی نوک پر دونوں گاڑیوں کو زبردستی روکا، ان پر پٹرول چھڑک کر دونوں گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ جائے وقوعہ سے جے جے ایم پی عسکریت پسند تنظیم کا ہاتھ سے لکھا ہوا کتابچہ بھی ملا ہے۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593154