جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 8؍فروری: جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی طلباء اکائی جھارکھنڈ چھاتر مورچہ (جے سی ایم) رانچی یونیورسٹی کے وفد نے جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل (جیک) کے نئے صدر ڈاکٹر نٹوا ہانسدا کا نامکوم رانچی واقع جیک کے دفتر میں انہیں روایتی ملبوسات اور جے سی ایم کا مومنٹو پیش کر کے خیر مقدم کیا۔ مورچہ نے کہا کہ نئے صدر کے دور میں جھارکھنڈ میں اسکولی تعلیم کی سطح میں بہتری آئے گی اور امتحانات بھی باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے۔ حکومت نے بہت سوچ سمجھ کر جیک کے چیئرمین کا انتخاب کیا ہے۔ ڈاکٹر ہانسدا کے پاس کام کرنے کی بے پناہ صلاحیت اور قوت ارادی ہے۔ مورچہ نے کہا کہ وہ جیک کے چیئرمین ڈاکٹر ہانسدا کو طلباء مفاد کے لیے کام کرنے میں مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ صدر نے طلباء کے مفاد میں تعاون کی توقع بھی ظاہر کی۔ اس موقع پر جے سی ایم کی طرف سے طلباء ونگ کے سبکدوش ہونے والے عہدیداران میں صدر امن تیواری، سکریٹری اسد فیراز ٹنکو، نائب صدر بھاسکر مہتو، ڈی ایس پی ایم یو کے صدر منیش رانا، سکریٹری الطاف راجہ، ڈورانڈا کالج کے صدر الیاس انصاری، راجو ساہو وغیرہ موجود تھے۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592943