جدید بھارت نیوز سروس
چترا،26؍مئی: عیدالاضحیٰ (بقرعید) کے دوران ضلع میں امن و امان اور سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے چترا پولیس نے اپنی تیاریوں کا بڑا اگزامیشن کیا۔ چترا ایس پی انیمیش نیتھانی کی ہدایت پر پولیس لائن میدان میں ایک ہائی لیول موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ہیڈ کوارٹر ڈی ایس پی سنیل کمار سنگھ اور ایس ڈی پی او سنی وردھن نے کی۔موک ڈرل کے دوران ہجوم کو کنٹرول کرنے، ہنگامی ردعمل، حساس مقامات کی ناکہ بندی اور اسپیشل فورسز کی تعیناتی جیسی ممکنہ صورتحال کی مشق کی گئی، تاکہ کسی بھی چیلنجنگ حالات میں فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی او سنی وردھن اور ڈی ایس پی سنیل کمار سنگھ نے کہا کہ چترا پولیس عیدالاضحیٰ کے پیش نظر ہائی الرٹ موڈ پر ہے۔ حساس علاقوں میں اضافی فورس، گشت اور انٹیلیجنس نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھائی چارہ برقرار رکھیں اور انتظامیہ کا تعاون کریں۔ایس ڈی پی او سنی وردھن نے شرپسند عناصر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ امن خراب کرنے والوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔ سوشل میڈیا جیسے واٹس ایپ اور فیس بک پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز یا افواہ پھیلانے والی پوسٹ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس گشت بڑھا دی گئی ہے اور راؤنڈ دی کلاک مانیٹرنگ سسٹم فعال ہے۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4596335