جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 17 جنوری:۔ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ چمپائی سورین کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ انہیں ٹی ایم ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔ چمپائی سورین نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ صحت سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے مجھے آج صبح ٹاٹا مین ہسپتال (جمشید پور) میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ اب میں کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں اور بہت جلد مکمل طور پر صحت مند ہونے کے بعد میں آپ سب کے درمیان واپس آؤں گا۔








Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592949