جھارکھنڈ چیمبر اور گیل انڈیا کا مشترکہ کیمپ، ماہانہ 8 ہزار کنکشن کا ہدف
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 23؍ اپریل: فیڈریشن آف جھارکھنڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے گیل انڈیا لمیٹڈ کے تعاون سے آج چیمبر بھون میں ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر گیل کے حکام کے ساتھ ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی، جس میں رانچی شہر میں پی این جی (پائپڈ نیچرل گیس) منصوبے کی توسیع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران ممبران نے پی این جی کنکشن کے لیے خود درخواست دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ یہ بھی طے پایا کہ ہر 15-20 دنوں کے وقفے سے چیمبر اور گیل انڈیا کی باقاعدہ میٹنگیں منعقد کی جائیں گی تاکہ کاموں میں تیزی لائی جا سکے۔ گیل کے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ جھارکھنڈ چیمبر کی جانب سے فراہم کردہ ترجیحی فہرست (Priority List) کی بنیاد پر متعلقہ علاقوں میں جلد پی این جی کنکشن نصب کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی کا ہدف ہر ماہ 8000 کنکشن فراہم کرنا ہے۔ فی الوقت رانچی کے تقریباً 20 مقامات پر کام جاری ہے اور اگلے چھ ماہ میں پورے علاقے میں کام مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ کئی علاقوں میں پائپ لائن بچھانے کے لیے مختلف محکموں سے اجازت حاصل کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ کچھ مقامات پر مقامی باشندوں کی مداخلت کی وجہ سے بھی کام متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے بنارس اور بھونیشور کی طرز پر رانچی میں بھی ‘سٹی گیس ڈسٹری بیوشن پالیسی ‘ نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
حکام کی جانب سے یہ معلومات بھی دی گئی کہ اس اتوار کو پی پی کمپاؤنڈ میں واقع شاہدیو ٹاور میں کیمپ لگا کر سوسائٹی کے صارفین کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ فی الحال رانچی میں 28 سی این جی اسٹیشن کام کر رہے ہیں، جس سے عام لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ پی این جی کمرشل اور انڈسٹریل کنکشن کے لیے 9958435495 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ چیمبر کے نائب صدر پروین لوہیا نے پی این جی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کئی لوگوں نے کافی عرصہ قبل درخواستیں دی ہیں، اس لیے جن درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے، ان کی وجوہات جلد فراہم کی جائیں تاکہ ضروری اقدامات کر کے مسئلہ حل کیا جا سکے۔ جنرل سکریٹری روہت اگروال نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کر کے کاموں کو تیز کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جوائنٹ سکریٹری نوجوت الینگ نے کہا کہ ممبران میں پی این جی کنکشن کے حوالے سے جوش و خروش پایا جاتا ہے اور زیادہ سے زیادہ تاجر اس سے وابستہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔ سب کمیٹی کے چیئرمین جسوندر سنگھ نے کہا کہ باقاعدہ میٹنگوں اور باہمی تعاون کے ذریعے پی این جی اسکیم کی توسیع کو جلد یقینی بنایا جائے گا اور درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ میٹنگ میں چیمبر کے نائب صدر پروین لوہیا، جنرل سکریٹری روہت اگروال، جوائنٹ سکریٹری نوجوت الینگ، سابق صدر کے کے سابو، دھیرج تنیجا، سب کمیٹی کے چیئرمین جسوندر سنگھ، انیش سنگھ، راجیو چودھری، آنند جالان کے علاوہ گیل انڈیا لمیٹڈ کے افسران موجود تھے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592791