جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 20؍ ستمبر:آئندہ درگا پوجا کے پرامن جشن کو یقینی بنانے کے لیے ہفتہ کو ضلعی سطح کی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ میٹنگ کی صدارت رام گڑھ کے ڈپٹی کمشنر فیض احمد ممتاز نے کی اور ایس پی اجے کمار نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران درگا پوجا کے پرامن جشن کو یقینی بنانے کے لیے کئی رہنما خطوط جاری کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی آشیش اگروال، پتراتو کے ایس ڈی پی او گورو گوسوامی، ایڈیشنل کلکٹر کماری گیتانجلی، سب ڈویژنل آفیسر انوراگ تیواری، ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر رنجیتا ٹوپو، سول سرجن ڈاکٹر مہالکشمی،کنفیڈینشل آفیسر، ہیڈ کوارٹر ڈی ایس پی رویند گپتا سمیت تمام ضلع کے سرکل افسران اور انسپکٹر، اسٹیشن ہاؤس آفیسر وغیرہ موجود تھے۔










Users Today : 59
Users Yesterday : 161
Users Last 7 days : 606
Users Last 30 days : 606
Users This Month : 592
Users This Year : 606
Total Users : 4562149