رانچی میں رکت ویروں اور تھیلیسیمیا متاثرہ بچوں کی ماؤں کی عزت افزائی کی گئی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 10؍ مئی: مدرز ڈے پر تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کا عطیہ-مہادان کیمپ اور متاثرہ بچوں کی ماؤں؍کام کاجی؍سنگل ماؤں سمیت 09 جنگجو خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا، ساتھ ہی ماؤں کے لعل (تھیلیسیمیا کے مریضوں) کو خون کا عطیہ دینے والے 13 ‘رکت ویروں ‘ (خون کا عطیہ دینے والے بہادروں) کی بھی عزت افزائی کی گئی۔آج مدرز ڈے کے موقع پر “لہو بولیگا” بلڈ ڈونیشن آرگنائزیشن رانچی اور جھارکھنڈ تھیلیسیمیا وکٹم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مدرز ڈے کی مناسبت سے بلڈ ڈونیشن کیمپ اور ماؤں و رکت ویروں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام کی صدارت ندیم خان نے کی، استقبالیہ کلمات شروتی دیوی (منتظم، وزیر اعلیٰ دال بھات یوجنا مرکز، صدر اسپتال رانچی) نے ادا کیے اور شکریہ تھیلیسیمیا کے مریض کی ماں سیما دیوی نے ادا کیا۔پروگرام کے تحت رانچی صدر اسپتال بلڈ بینک میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کا عطیہ۔مہادان کیمپ لگایا گیا، جس میں رکت ویر ڈاکٹر دانش رحمانی کی قیادت میں 8 جونیئر ڈاکٹروں اور انجینئروں نے خون کا عطیہ دیا۔ جب کہ 3 مزید رضاکاروں کا ہیموگلوبن کم ہونے یا دوا کے استعمال کی وجہ سے خون کا عطیہ نہیں لیا جا سکا۔ خون کا عطیہ دینے والوں میں ڈاکٹر دانش رحمانی (لیک ویو اسپتال رانچی)، ڈاکٹر ابھیشیک کمار (ماں رام پیاری آرتھو سینٹر، رانچی)، ڈاکٹر احسان احمد (وٹالیا اسپتال رانچی)، پربھات کمار (او ٹی، لیک ویو اسپتال رانچی)، شعیب اختر (فارماسسٹ، لیک ویو اسپتال رانچی)، دانش اختر (اکاؤنٹنٹ، لیک ویو اسپتال رانچی) اور انجینئر شاہنواز عباس شامل ہیں۔تھیلیسیمیا اور سکیل سیل کے مریضوں کی ماؤں سمیت سنگل، گھریلو تشدد کی متاثرہ اور کام کاجی 09 جنگجو ماؤں کو مومنٹو اور ‘انگ وسترا ‘ (اعزازی چادر) دے کر نوازا گیا۔ اعزاز حاصل کرنے والوں میں رینا کچھپ، دیوکی دیوی، سیما دیوی، شمع پروین، نگار سلطانہ، بملا کچھپ، فریحہ بلقیس، للیتا دیوی اور روبی پروین شامل ہیں۔ تھیلیسیمیا، سکیل سیل اور خون کے دیگر امراض میں مبتلا ‘ماؤں کے لعل ‘ کے لیے خون کا عطیہ دینے والے 13 رکت ویروں کو جنگجو ماؤں کے ہاتھوں میڈل اور انگ وسترا سے نوازا گیا۔ اعزاز پانے والوں میں رام گڑھ ‘مسکراہٹیں ‘ ادارے کے بانی وویکانند ورما، بوکارو بلڈ ڈونر ایسوسی ایشن کے سکریٹری شبیر انصاری، sawag نئی دہلی کے کنوینر دیپک مہتھا، گرونانک سیوک جتھہ کے صدر سورج جھنڈائی، دیوگھر کے سمیر مشرا، دمکا کے چنچل کمار سنگھ، ڈاکٹر دانش رحمانی، انجینئر شاہنواز عباس اور دیگر شامل تھے۔ پروگرام میں ندیم خان، شروتی دیوی، سونم کماری، پرگیہ پرکاش، قابل حسین، صحافی فیروز جیلانی، زیبا، ایل ایل بی رمضان رضا قریشی، علی انصاری وغیرہ نے شرکت کی۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594482