وزیر اعلیٰ ہیمنت نے بی جے پی پر لگایا سنگین الزام
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 19 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بی جے پی پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اپنی یقینی شکست کو دیکھ کر بی جے پی اور اس کے لیڈران اب گرنے کی تمام حدیں پار کر چکے ہیں۔ یہ کافی شرمناک ہے۔ دراصل، ہیمنت سورین کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر جے ایم ایم کا لیٹر پیڈ ہے، جس میں لکھا ہے کہ دھنوار سے جے ایم ایم کے امیدوار نظام الدین انصاری کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا گیا ہے۔ نیز، بطور امیدوار ان سے حمایت واپس لے لی گئی ہے۔ اس لیٹر پیڈ پر پارٹی کے جنرل سکریٹری ونود کمار پانڈے کے دستخط بھی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ نظام الدین انصاری دھنوار سے جے ایم ایم کے امیدوار ہیں۔









Users Today : 186
Users Yesterday : 161
Users Last 7 days : 733
Users Last 30 days : 733
Users This Month : 719
Users This Year : 733
Total Users : 4562276