پلاموں،21 اکتوبر:۔ بی جے پی امیدوار ڈاکٹر ششی بھوشن مہتا نے سوموار کو پلاموں کے پانکی اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ بی جے پی امیدوار اپنے حامیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے تھے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد انہوں نے اپنی جیت کا دعویٰ کیا اور کہا کہ بی جے پی پلاموں کی تمام پانچ اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ بی جے پی امیدوار کشواہا ڈاکٹر ششی بھوشن مہتا نے کہا کہ پلاموں کی پانچوں اسمبلی سیٹوں پر کمل کھلے گا۔ جھارکھنڈ میں بی جے پی کی حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نہ صرف پانکی بلکہ پلاموں کی تمام اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ امیدوار ششی بھوشن مہتا کے ساتھ تجویز کنندہ کے طور پر آئے بی جے پی کے ضلع صدر امیت تیواری نے بھی جے ایم ایم پر کئی الزامات لگائے اور کہا کہ عوام انہیں اس الیکشن میں سبق سکھائے گی۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593695