دیوی پور، 7اکتوبر (راست) آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظردیوی پور بلاک آڈیٹوریم میں بی ڈی او، وجے راجیش برلاکی نگرانی میں بی ایل او اور سپروائزر کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران آئندہ اسمبلی انتخابات کو لیکر خصوصی ہدایات بھی دی گئیں۔ساتھ ہی تمام پولنگ اسٹیشنوں پر بنیادی سہولیات کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور ہدایت دی گئی کہ پولنگ اسٹیشنوں پر بنیادی سہولیات کی فراہمی بلا تاخیر مکمل کی جائے۔اس موقع پر بلاک کے سبھی بی ایل او اور سپروائزر موجود تھے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 161
Users Last 7 days : 547
Users Last 30 days : 547
Users This Month : 533
Users This Year : 547
Total Users : 4562090