علاقے کی ترقی کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کی
جدید بھارت نیوز سروس
پاکوڑ 6 نومبر: بدھ کو سماج وادی پارٹی کے امیدوار عقیل اختر نے صدر بلاک کے دریا پور پنچایت میں واقع گاؤں کنکجول میں عوامی رابطہ کرتے ہوئے عوام سے سماج وادی پارٹی کو مکمل تعاون اور ووٹ دینے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے ووٹر 20 نومبر کو انہیں بھاری ووٹوں سے کامیاب بنا ئیں، میں آپ کی امیدوں پر پورا اترنے کا وعدہ کرتا ہوں۔ ترقی کے نام پر آج عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اسی رابطہ مہم میں عاقل اختر کا کہنا تھا کہ ہر طبقہ کے لوگ ہمارے ساتھ قدم ملا کر چلنے کو تیار ہیں۔ ہر طبقے اور ہر سماج کے لوگ بیدار ہو چکے ہیں اور سماج وادی پارٹی کے نظریہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ یہ عوامی حمایت ثابت کرتی ہے کہ لوگوں کا سماج وادی پارٹی پر گہرا اعتماد ہے اور وہ سوشلسٹ اقدار کو اپنانے کے لیے پرعزم ہیں۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593213