Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجمشید پور میں فائرنگ کے بعد بھاگ رہا بدمعاش ہوا زخمی، اسپتال...

جمشید پور میں فائرنگ کے بعد بھاگ رہا بدمعاش ہوا زخمی، اسپتال میں داخل

جمشید پور، 10 اکتوبر (ہ س)۔ سیتارا مڈیرا تھانہ علاقہ کے اوراوں بستی میں واقع درگا ساہو کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے بھاگ رہے بدمعاشوں میں سے ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی حالت میں گولموری تھانہ علاقہ واقع 24 سندھی رفیوجی کالونی ساکن مونی موہنتی عرف چترنجن موہنتی کو پولیس پکڑ کر ایم جی ایم اسپال میں داخل کروایا، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ موقع سے پولیس نے ایک لوڈیڈ دیسی پستول، موٹر سائیکل اور کھوکھا برآمد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق پیر کی دیر رات اوراوں بستی میں درگا ساہو کے گھر کے باہر فائرنگ کی واردات کی اطلاع ملی۔ وہیں واردات کو انجام دینے کے بعد، موٹر سائیکل پر سوار بدمعاش فرار ہونے کی کوشش میں گر کر زخمی ہو گیا، جسے پولیس نے پکڑ لیا اور زخمی حالت میں ایم جی ایم میں داخل کرایا۔ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ واردات میں ملوث دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات