جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 24 دسمبر:سرودھرم سدبھاونا سمیتی کا ایک وفد کمیٹی کے چیئرمین محمد اسلام کی قیادت میں رانچی کے ڈیویژنل کمشنر ڈی سی ایچ کی انجنی مشرا سے ملاقات کی۔تمام تہواروں کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے میں عوامی مفاد میں انتظامی سطح پر ان کے بے پناہ تعاون کے نتیجہ میں سرودھرم سدبھاونا کمیٹی نے انہیں شال، گلدستہ اور یادگاری تحفہ دے کر نوازا۔اس کے ساتھ ہی وفد میں شامل لوگوں نے انہیں کرسمس اور آنے والے نئے سال 2025 کی مبارکباد دی۔اس موقع پر کمشنر انجنی مشرا نے بھی کمیٹی کے تمام لوگوں کے ساتھ ساتھ ریاست کے تمام لوگوں کو کرسمس اور آنے والے نئے سال 2025 کی مبارکباد دی۔انھوں نے سرودھرم سدبھاونا کمیٹی کے تمام لوگوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اس کام کو انجام دیں گے۔ آئندہ بھی عوامی مفاد میں اچھے کاموں کو انتظامی سطح پر مکمل تعاون حاصل رہے گا۔وفد میں محمد اسلام، پرویز عالم، سہیل خان، شمیم قریشی، اوم سنگھ، محمد نوشاد، رافع کمال، جسیم حسن، مہابیر اوہدار، راج کشور بھائی، فیروز انصاری خاص طور پر شامل تھے۔








Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595797