جدید بھارت نیوز سروس:رانچی،25؍دسمبر:مارننگ گروپ کے سرپرست اور سماجی کارکن مرحوم سمیع آزاد کی یاد میں آج ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر مارننگ گروپ کے چیف سرپرست حاجی حلیم الدین نے کہا کہ سمیع آزاد وقت کے پابند اور وعدے پر کھرا اترنے والے شخص تھے ۔ ضرورت مندوں کی خدمت ان کی زندگی کا اہم حصہ بن چکی تھی ۔صدر عاقل الرحمان نے انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فطرت سیدھی سادی تھی، ہر کسی سے مسکراتے ہوئے ملا کرتے تھے اور کم بولتے تھے، انہیں کھیل بالخصوص فٹبال سے بے پناہ لگاؤ تھا۔ وہ کولکتہ کے محمڈن اسپورٹنگ کے رکن تھے وہ بھی اس کلب سے وابستہ تھے، نہال احمد نے کہا کہ مرحوم سمیع آزاد کا اس دنیا سے جانا معاشرے اور مارننگ گروپ کیلئے بھی ایک بڑا نقصان ہے۔ جس کی تلافی صدیوں تک نہیں ہو سکتی۔اس موقع پر نظام علی، اعجاز عالم، مستقیم عالم، عبدالمنان، نفیس اختر، محمد اقبال، سرفراز احمد، حسن سیفی پرنس، محمد پرویز خان، شرفل خان، محمد کلام، شمیم مجیبی ، یونس خان، نشاط انور کے علاوہ تمام ممبران نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔








Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595795