جدید بھارت نیوز سروس
دیوی پور؍ دیوگھر، 16ستمبر: دیوی پور بلاک علاقہ میں واقع ایمس ہسپتال دیوگھر کی چوتھی سالگرہ منائی گئی۔ اس دوران ایمس ہسپتال کے احاطے میں واقع آڈیٹوریم میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور ایمس ہسپتال کی چوتھی سالگرہ بہت دھوم دھام سے منائی گئی۔ پروگرام کا افتتاح ایم پی نشی کانت دوبے، ایم ایل اے نارائن داس، ہیلتھ مشن ڈائرکٹر رانچی ابو عمران، ایمس ڈائرکٹر سورو ورشنی، ایم ایس آر ایس پاترا، ڈاکٹر جی جانوی وغیرہ نے مشترکہ طور پر چراغ جلا کر کیا۔ سالانہ تقریب کے موقع پر ایمس آڈیٹوریم اور اس کے اطراف کو شاندار طریقے سے سجایا گیا تھا۔ شام کے وقت طلباء نے رنگا رنگ پروگرام پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے کہا کہ آنے والے مہینے میں ایمس اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کو وزیر اعظم کی ورچوئل یا موجودگی میں کھولاجائے گا۔ مرحوم امبھوج سونو کی یاد میں ان کے والد ارون کمار نے ہونہار طالب علم میانک کمار کو 50,000 روپے کا اسکالرشپ چیک دے کر حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام کے بعد تمام مہمانوں نے آئی پی ڈی میں آئی سی یو روم کا معائنہ کیا اور مریض اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔موقع پر ڈی ڈی اے ارمیندر کمار سنگھ، انتظامی افسر ساکیت بہاری، تمام فیکلٹی افسران اور پروفیسرس، سینکڑوں طلباء، طالبات، تمام انجینئرز، اور میڈیا کے لوگ وغیرہ موجود تھے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593091