جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 17 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے تمام چھٹھ گھاٹوں پر عقیدت مندوں کی سہولت اور سیکورٹی کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے جمعہ کو رانچی میں کانکے ڈیم اور ہٹنیا تالاب میں چھٹھ گھاٹ کی صفائی، حفاظت اور دیگر انتظامات کا معائنہ کرنے کے بعد افسران کو یہ ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے ندیوں، تالابوں، ڈیموں اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح اور گہرائی والے مقامات کی نشاندہی کرنے اور وہاں خصوصی حفاظتی انتظامات کرنے کو کہا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں تمام گھاٹوں پر بجلی کا انتظام کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے عہدیداروں سے کہا کہ چھٹھ گھاٹوں پر روزہ داروں اور عقیدت مندوں کو مکمل سہولتیں ملنی چاہئیں۔ ہر قیمت پر یقینی بنائیں کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔چیف منسٹر کے معائنہ کے دوران ان کے سکریٹری ونے کمار چوبے، ایس ایس پی چندن کمار سنہا اور رانچی میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر امیت کمار موجود تھے۔
202
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
تمام EVMدو درجے کے حفاظتی نظام میں اسٹرانگ روم میں بند
چترا میں 27 راؤنڈ ، تورپا میں 13 راؤنڈ میں ہوگی ووٹوں کی گنتی: کے روی کمار جدید بھارت نیوز...
23 نومبر تک جوش اور ولولہ برقرار رکھنا ہے
وزیراعلیٰ نے امیدواروں اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے...
ہزاری باغ میں بس پلٹ گئی؛ 7 ہلاک
25 سے زائد زخمی، 12 کی حالت سنگین؛ کولکاتا سے پٹنہ جارہی تھی بس جدید بھارت نیوز سروسہزاری باغ، 21...
ایگزٹ پول: سب کے اپنے اپنے دعوے، قیاس آرائیوں کا دور جاری
کچھ این ڈی اے کے حق میں ہیں، کچھ انڈیا اتحاد کی حکومت بنا رہے ہیں جدید بھارت نیوز سروسرانچی،...