غزہ، 22 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں گزشتہ 17 روز سے بدترین بمباری جاری ہے، جس میں اب تک 640 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں اسکول پر حملے میں 10 فلسطینی شہید ہوئے، بیت لاھیا میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 15 فلسطینی شہید ہوئے۔وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے شہر بیت لاھیا میں فلسطینیوں کے ایک گروپ پر ڈرون حملہ کیا، جس میں مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب میں واقع مادامہ گاؤں پر ایک پرتشدد کارروائی کرتے ہوئے ایک 15 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔اسرائیلی فورسز نے امدادی ٹیموں کو محصور شمالی غزہ میں ملبے تلے دبے فلسطینیوں تک پہنچنے سے روک دیا ہے، مقامی رہائشی دہشت ناک مناظر بیان کر رہے ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے کارکنوں کو محصور علاقوں تک پہنچنے سے روک رہا ہے۔واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 42,603 افراد شہید اور 99,795 زخمی ہو چکے ہیں۔
11
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اسرائیل کا بیروت کے سرکاری ہسپتال پر حملہ
13 افراد شہید اور 57 زخمی بیروت، 22 اکتوبر (یو این آئی)لبنان کے دارالحکومت بیروت کے سرکاری ہسپتال کے قریب...
پاکستان میں شہر ناقابل رہائش ہوتے جا رہے ہیں
ایشیائی ترقیاتی بینک کا دعویٰ:دو دہائیوں کے دوران لاہور کی آبادی میں 138 فیصد اضافہ اسلام آباد، 22 اکتوبر (یو...
سیتارمن نے سٹی بینک کی سی ای او جین فریزر کے ساتھ بینکنگ سیکٹر پر تبادلہ خیال کیا
نیویارک، 22 اکتوبر (یو این آئی) خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے آج یہاں سٹی...
بیروت کے نواحی علاقے الضاحیہ پرایک درجن سے زیادہ فضائی حملے
بیروت ، 22 اکتوبر (یواین آئی) اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے الضاحیہ پرایک درجن سے...