تہران، 20 اپریل (یو این آئی) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے ہر عقلی اور سفارتی راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔ مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ دشمن پر عدم اعتماد اور باہمی روابط میں محتاط رہنا ایک ناقابلِ تردید ضرورت ہے۔دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ مذاکرات کو میدانِ جنگ کا تسلسل سمجھتے ہیں، ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قطری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کا یہ مطلب نہیں کہ کسی بھی قیمت پر بات چیت کی جائے، مذاکرات کا یہ مطلب نہیں کہ دوسرے فریق کے ہر طریقہ کار کو قبول کر لیا جائے۔ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ ایران نے واضح ریڈ لائنز مقرر کر رکھی ہیں جن کا احترام ضروری ہے، ایران کی مذاکراتی حکمتِ عملی مکمل قومی مفادات اور سیکیورٹی تقاضوں کے تحت ہوتی ہے۔
جنگ کسی کے مفاد میں نہیں: ایرانی صدر
مقالات ذات صلة









Users Today : 57
Users Yesterday : 111
Users Last 7 days : 325
Users Last 30 days : 325
Users This Month : 311
Users This Year : 325
Total Users : 4561868