Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalسعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ کے ویزے کی معیاد...

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ کے ویزے کی معیاد تین ماہ مقرر

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کے لیے جاری کیے جانے والے ویزے کی مدت 3 ماہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ ویزا اب تین ماہ کے لیے جاری کیا جارہا ہے اور اس کی تین ماہ کی میعاد ویزے کے اجرا سے شروع ہوجائے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ اردو کے مطابق وزارت نے اپنے ’ایکس‘ (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر صارفین کے اس استفسار پر کہ عمرہ ویزے کی میعاد کب سے شروع ہوتی ہے؟ پر وضاحت کی ہے۔ اس استفسار کے جواب میں وزارت حج و عمرہ نے کہاکہ عمرہ ویزے کی میعاد اس کے اجرا کی تاریخ سے تین ماہ ہے بشرطیکہ اس کی میعاد ھجری سال کی 15 ذی قعدہ کے بعد ختم نہ ہو ۔

سعودی حکام نے ہر سال حج سیزن اور مکہ اور مدینہ میں زائرین کی آمد کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے ویزوں کی میعاد ختم ہونے کی آخری تاریخ 15 ذی قعدہ کی منظوری دی ہے۔ واضح رہے کہ پہلے عمرہ سیزن 29 ذی قعدہ کو ختم ہوتا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات