واشنگٹن، 14 اپریل (یو این آئی) امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور جلد اسلام آباد میں ہونے کی خبریں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آسکتے ہیں۔ اس سے قبل امریکی خبر ایجنسی نے دو پاکستانی عہدیداروں کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کردی ہے۔امریکی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کے مذاکرات جمعرات کو اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں۔ ادھر امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ جے ڈی وینس کا کہنا تھا انہوں نے ہمارے اور ایران کے درمیان ثالثی کرانے میں حقیقی قیادت اور مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے دو ایسے ممالک کے درمیان ثالثی میں مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا جو طویل عرصے سے سنجیدہ مذاکرات نہیں کررہے تھے۔
امریکہ و ایران کے وفود مذاکرات کیلئے چند روز میں دوبارہ اسلام آباد آسکتے ہیں: رائٹرز
مقالات ذات صلة



