لندن، 14 اپریل (یو این آئی) برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں سرکیئر اسٹارمر نے کہا کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے بہت کام درکار ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے امریکہ ایران مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سفارت کاری ہی درست راستہ ہے جس سے پائیدار جنگ بندی حاصل ہوسکے۔ اس کے علاوہ برطانوی وزیراعظم نے لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ لبنان میں بمباری شدید انسانی بحران کو جنم دے رہی ہے جسے فوراً بند ہونا چاہیے۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہاہے کہ ہفتوں کی تباہی اور اضطراب کے بعد یہ واضح ہوچکا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے موجودہ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں فوری بند ہونی چاہئیں، بین الاقوامی قانون کے مطابق آبنائے ہرمز سمیت بحری آمد و رفت کی آزادی کا احترام کیا جائے۔
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ
مقالات ذات صلة










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595631