بیروت، 20 اکتوبر (یو این آئی) لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 2,448 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اسرائیل-حزب اللہ تنازع کے آغاز سے اب تک 11,471 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ معلومات ہفتہ کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں دی گئی۔لبنانی وزراء کونسل میں ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 135 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق، بے گھر افراد کے لئے 1,094 تسلیم شدہ پناہ گاہیں کھولی گئی ہیں، اور تصدیق شدہ پناہ گاہوں کی تعداد جو اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش901 تک تک پہنچ چکی ہے۔
لبنان میں اسرائیلی حملے میں مرنے والوں کی تعداد 2448 تک پہنچ گئی
مقالات ذات صلة










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593237