ماسکو،17 جنوری (یو این آئی) روسی صدر ولادی میر پوتن نے ایرانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو ثالثی کی پیشکش کردی۔روسی صدر نے مسعود پزشکیان اور نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران ثالثی کی پیشکش کی، پوتن نے زور دیا کہ روس ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے رابطہ کیا اور سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔کریملن کے ترجمان نے کہا روسی صدر کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے ۔مسعود پزشکیان نے روسی صدر کے ساتھ گفتگو میں کہا ایران میں حالیہ واقعات میں امریکہ اور اسرائیل کا براہِ راست کردار اور مداخلت واضح ہے۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران کی داخلی پالیسی عوام دوست ہے اور عوامی مشکلات ‘ایران پر ظالمانہ پابندیوں، کا نتیجہ ہیں۔
روسی صدر کی ایرانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو ثالثی کی پیشکش
مقالات ذات صلة









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595232